بھارت اور بنگلادیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
دونوں ملکوں میں پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہوگا
March 22, 2023 · بام دنیا
فائل فوٹو
نئی دہلی(انٹرنیشنل)بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہوگا۔
اس بات کا اعلان جمعیت علمائے ہند نے ایک بیان میں کیا،
دوسری جانب بنگلہ دیش میں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں کل سے پہلا روزہ ہوگا