ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا،فائل فوٹو
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا،فائل فوٹو

وزیرداخلہ نے الیکشن کے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کا پیغام دیا،فواد

لاہور(امت نیوز)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے وزیرداخلہ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کیے گئے خطاب پرردعمل میں کہا کہ رانا ثنااللّٰہ نے آج 90 دن میں الیکشن کے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کا پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے، یہ گروہ پہلے بھی عدالت عظمیٰ پر حملہ کرچکا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کون فتنہ ہے اور کون دہشت گرد ہے، یہ فیصلہ عوام کریں گے۔ رانا ثنااللّٰہ نے عدالت کو پیغام دے دیا کہ 90 دن میں الیکشن کے حکم پر عمل نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلح جتھوں پر رانا ثنااللّٰہ نے جو تقریر آج قومی اسمبلی میں کی، ایسی ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دن پنجاب اسمبلی میں کی تھی۔رانا ثنااللّٰہ تھانے کے محرر کی طرح مختلف وقوعے ایک جیسے یاد کیے الفاظ میں بیان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا نام لینے والی کسی جماعت کو عوام کا سامنا کرنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔