اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی پولیس نے رمضا ن المبارک میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کیلئے خصوصی سیکورٹی پلا ن تشکیل دے دیا
2500 پولیس افسران وجوان سکیورٹی ڈیو ٹی سرانجا م دیں گے، ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد نے تمام ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہد ایات جا ری کرتے ہوئے کہا کہ وفا قی دارالحکومت اسلام آ با د میں رمضا ن المبا رک کے مو قع پرسیکو رٹی کومزید سخت کیا جائے۔ مساجد امام بارگاہوں میں داخل ہو نے والے ہر شخص کی چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر کی جا ئے اس کےعلا وہ گا ڑیو ں کی پارکنگ مساجدو امام بارگاہوں سے دوررکھی جائے اور پٹرو لنگ کو بھی مزید موثر بنایا جا ئے تا کہ جر ائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی جاسکے،
انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کےعلاوہ مساجد اور امام با ر گا ہو ں کی انتظا میہ کی طرف سے منتخب کیے گئے پرائیویٹ سکیورٹی گا رڈز ہی سکیورٹی ڈیوٹی سر انجا م دیں گے،ہر تھا نہ کی حدود میں نا کہ بند ی پوائنٹ لگائے جائیں، جن کو ایس ڈی پی اوز خود چیک کریں گے اس کے علاوہ تمام سرائے گیسٹ ہا وسزاوراڈ ہ جا ت کی چیکنگ کی جائے، نماز کے اوقات میں ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزخو د ڈیوٹیاں چیک کریں گے۔ وفا قی دارالحکو مت میں 28امام با گا ہوں، 1037مساجد بشمو ل خواتین کے لیے تر اویح کی ادائیگی کیلئے مختص کی گئی جگہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سکیورٹی ڈیوٹی کو حتمی شکل دی جائے،
سی پی او۔ڈی آئی جی آپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے ہدایا ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام عبادت گا ہو ں اور مارکیٹس میں مقامی انتظامیہ کے سا تھ مل کر سیکورٹی کوموثر بنایا جائے۔انہوں نے سحری اورافطار کے اوقا ت میں ناکو ں پر مامور پو لیس ملازمین کو کھا نے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے