لاہور(امت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولروہاب ریاض نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان کا چارج سنبھال لیا ۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ اسپورٹس مین ہیں اس لیے کھلاڑیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، کوشش ہو گی کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے وہاب ریاض کو چارج سنبھالنے کے بعد بریفنگ دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ ہو گی۔
Met @ArshadOlympian1 earlier today, it was nice having a sports centric conversation. Will definitely look into the problems he highlighted and find solutions for the betterment of sports facilities and athletes across all sports. pic.twitter.com/ZrqZ10U9HA
— Wahab Riaz (@WahabViki) March 22, 2023
وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب میں انفراسٹرکچر اور گراس روٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، قومی ہیرو اولمپئن ارشد ندیم سے ملاقات کی ہے ان کے مسائل سنے، کھیلوں کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی کابینہ میں وہاب ریاض کو نگراں وزیر کھیل نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے عہدے کا حلف نہیں اٹھا سکے تھے اور اب بطور مشیر یہ ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔