الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کردیئے

اسلام آباد(امت نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کردیئے

30 اپریل کو ہونے والے صوبائی انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا

الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق 30 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات اب 8 اکتوبر کو ہوں گے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی ہونے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ہے، اب پنجاب اسمبلی کے اتنخابات 8 اکتوبر 2023ء کو ہوں گے

پنجاب میں انتخابات کا شیڈول دوبارہ جاری ہو گا، 8 مارچ کو جاری پنجاب الیکشن پروگرام کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا،

الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کےہدایت پرصدرمملکت کےساتھ انتخابات کی تاریخ کیلئےرجوع کیاگیا، انتخابات ملتوی سے متعلق صدر عارف علوی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، آرٹیکل 218 (3) ، الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 58 اور 8 سی کے تحت انتخابات ملتوی ہوئے۔ انتخابی شیڈول جاری کرنےکےبعداسٹیک ہولڈرزکےساتھ مشاورت کی گئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملکی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کےباعث ملتوی کئے گئے ہیں۔ فیصلہ اتنخابات سکیورٹی اداروں کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا، تمام اداروں اور محکموں کے ساتھ تفصیلی اجلاس ہوئے، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لیا گیا بریفنگ کے مطابق پر امن انتخابات کا انعقاد موجودہ حالات میں ممکن نہیں سیکرٹری داخلہ نے بڑھتے ہوءے دہشت گردی کے واقعات سے آگاہ کیا۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ نے بتایا موجودہ حالات میں شفاف اور پرامن انتخابات ممکن نہیں، وزارت دفاع نے بتایا پاک فوج کی پولنگ اسٹیشنز پرتعیناتی ممکن نہیں ہوگی۔