پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات،تحقیقات کیلئے جے آئی تشکیل

لاہور(امت نیوز) پنجاب کی نگراں حکومت نے پاکستان تحریک انصاف  کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی عمران کشور کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن آفتاب پھلروان جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی بی اور  حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی تھانہ ریس کورس، سول لائن اور شادمان میں پی ٹی آئی پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کرے گی، جے آئی ٹی تمام مقدمات کی تفتیش کرکے چالان عدالت میں جمع کرائے گی۔