شبلی فراز اورعلی خان کو فوکل پرسن نامزد کیا گیاہے،فائل فوٹو
شبلی فراز اورعلی خان کو فوکل پرسن نامزد کیا گیاہے،فائل فوٹو

پنجاب الیکشن کے التوا پر پی ٹی آئی کا عدالت جانے پرغور

لاہور ( نمائندہ امت) پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کیے جانے کی فیصلے کے خلاف  پاکستان تحریکِ انصاف ممکنہ طور آج عدالت جانے کا فیصلہ کرے گی۔

الیکشن  کمیشن کے فیصلے کوپی ٹی آئی نے آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ۔ یہ سطور لکھے جانے تک ہنگامی اجلاس جاری تھا ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب عدلیہ ہی الیکشن کمیشن کا فیصلہ واپس کرائے گی اور الیکشن کا شیڈول بحال کرائے گی ۔

ذرائع کی اطلاعات  کی تصدیق کیلئے جب پاکستان تحریکِ انصاف کی قانونی ٹیم کے اہم رکن اور پی ٹی ائی کے رہنما حامد خان ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اب عدالت میں جانا ہی پڑے گا کوئی دوسرا راستہ نہیں کیونکہ پہلے بھی عدالت نے ہی انتخابی عمل شروع کروایا تھا اور اس ضمن میں تمام آئینی امور کا مفصل جائزہ لیا ہے اور اب عدلیہ ہی کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ یہ ائین و قانون نہیں عدلیہ کے ساتھ بھی مذاق کے مترادف ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ رات گئے الیکشن کمیشن نے اپنا غیر قانونی فیصلہ جاری کیا ہے جو ایک طرح سے توہینِ عدات بھی ہے اور اب صبح اس پر حکمتِ عملی طے کی جائے گی ۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ففیصلے کی اطلاع ملتے ہی عمران خان نے قانونی ٹیم سے رابطہ کیا تھا اور اس وقت اس کا سیاسی و آئینی و قانونی جائزہ لیا جارہا ہے ۔

جب حامد خان ایڈووکیٹ سے بات کی گئی تو ان کا کہا تھا کہ کے پی اسمبلی کا معاملہ تو پہلے ہی عدالت میں ہے ، پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے جب اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی رٹ پٹیشن کی بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہاظہر صدیق پی ٹی آئی کے وکیل نہیں