لیاری میں بدترین لوڈشیڈنگ کےخلاف ماڑی پور روڈ پردھرنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے ایم پی اے سید عبدالرشید کی قیادت میں ماڑی پور روڈ پراحتجاج کیا گیا۔ چار گھنٹے تک جاری دھرنے کے باعث  ٹاور ، گارڈن اور حبیب بینک ناظم آباد تک بدترین ٹریفک جام رہا ۔

لیاری میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور رمضان میں ریلیف کا اعلان نہ کرنےپر ایم پی اے سید عبدالرشید کی قیادت میں لیاری کے عوام نے ماڑی پور روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دےدیا۔جوچار گھنٹے تک جاری رہا ۔

اس موقع پر عوام سے خطاب میں سید عبدالرشید نے کہاکہ ونگ کمانڈر اور ڈی سی نے ایک دن کی مہلت مانگی ہے کہ موقع دیں ہم ایک دن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور رمضان ریلیف کا شیڈول لا کر دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیاکہ کل تک اگر لوڈ شیڈنگ چھ گھنٹے کا شیڈیول نہ دیا گیا تو جمعہ کے دن تمام مساجد کے سامنے مظاہرے کے ساتھ لیاری کی تمام سڑکیں بند کردیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  ہفتہ  تک اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو لیاری کے عوام دوبارہ ماری پور روڈ پر دھرنا دے کر شہر جام کردیں گے ۔۔ سید عبدالرشید نے کہاکہ آج انتظامیہ نے عوام کی طاقت دیکھ لی ہوگی عوامی طاقت سے بڑی طاقت کوئی نہیں انہوں نے ٹریفک میں پھنسے کراچی کے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ لیاری کے عوام پر کے الیکٹرک نے چودہ سے سولہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ مسلط کررکھی اور احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں چھوڑا

انہوں نے کہ انتظامیہ کو پانچ دن قبل کہہ دیاتھاکہ مسئلہ حل کروائیں یا ماری پور کاٹریفک متبادل روٹ پر ڈالیں ۔۔انہوں نے کہا عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور انتظامیہ کی یقین دہانی پر آج کا یہ دھرنا موخر کررہے ہیں۔۔

انہوں نے کہا اسی نوے فیصد بلنگ والے لیاری کے فیڈرز پربھی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔عوام کو بلنگ بند کرنے پر مجبور نہ کیاجائے ۔کے الیکٹرک کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح لیاری سے یکساں سلوک  کرے اور ایس او پی کے مطابق بجلی فراہم کرے۔ کسی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے کے الیکٹرک کو لگام دینے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھارہے اور حکومت کو چاہئے کے الیکٹرک سے عوام کو ریلیف دلائے۔۔

دھرنے میں جماعت اسلامی کے علاوہ لیاری کے دیگر پارٹیوں کے کارکنوں سماجی ورکرز نے بھئ شرکت کی دھرنے میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں ۔ایم پی اے سید عبدالرشید نے ونگ کمانڈر رینجرز اور ڈپٹی کمشنر جنوبی کی یقینی دہانی پر ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے دھرنا جمعے تک موخر کردیا۔