دبئی (اُمت نیوز) افغاستان کیساتھ ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم شام 4 بجے کی پرواز میں سوار ہوکر لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان تین میچز کی سیریز بالترتیب 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلی جائیگی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ محمد یوسف ذاتی وجوہات کی بنا پر متحدہ عرب امارات کا سفر نہیں کریں گے، ان کی غیر موجودگی میں ہیڈ کوچ عبدالرحمان بیٹنگ کوچ کی اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
دبئی جانے والے سکواڈ میں 14 کھلاڑی اور معاون عملے کے 9 افراد شامل تھے، نسیم شاہ پہلے ہی دبئی میں ہیں اور آج ٹیم ہوٹل میں ٹیم کو جوائن کریں گے، دبئی ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر افغانستان کی جانب سے قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔