اس سال جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے مختلف ممالک میں روزے کے اوقات 10 سے 18 گھنٹے تک ہوں گے۔
کچھ علاقوں بشمول گرین لینڈ اور الاسکا میں، جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا، علماء سعودی عرب میں مکہ کے اوقات کی پیروی کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔
دنیا بھر میں روزے کے اوسط اوقات عام طور پر 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوتے ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں مسلمان پورے مقدس مہینے میں روزانہ 14 گھنٹے تک روزہ رکھیں گے۔
رمضان، اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ، 23 مارچ کو شروع ہونے والا ہے، اور اس میں کھانے پینے سے پرہیز، اور ایسی عبادات کا اہتمام شامل ہے جو ایمان، صبر اور برادری کے احساس کو بہتر بناتے ہیں۔
اس سال مسلمان کس ملک میں سب سے طویل اور کس ملک میں کم سے کم دورانیے کا روزہ رکھیں گے۔
طویل ترین روزہ کس ملک میں ہوگا؟
- 1. نوک، گرین لینڈ: 18 گھنٹے
- ریکجاوک، آئس لینڈ: 18 گھنٹے
- ہیلسنکی، فن لینڈ: 17 گھنٹے
- گلاسگو، سکاٹ لینڈ: 17 گھنٹے
- اوٹاوا، کینیڈا: 17 گھنٹے
- لندن، برطانیہ: 16-17 گھنٹے
- پیرس، فرانس: 16-17 گھنٹے
- زیورخ، سوئٹزرلینڈ: 15 گھنٹے
- روم، اٹلی: 15 گھنٹے
- میڈرڈ، سپین: 15 گھنٹے
مختصر دورانیے کا روزہ کس ملک میں ہوگا؟
- 1. کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹے
- پورٹو مونٹ، چلی: 12 گھنٹے
- بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹے
- جکارتہ، انڈونیشیا: 13 گھنٹے
- نیروبی، کینیا: 13 گھنٹے
- کراچی، پاکستان: 13-14 گھنٹے
- نئی دہلی، بھارت: 13-14 گھنٹے
خلیج اور مشرق وسطیٰ
خلیج اور وسیع مشرق وسطیٰ کے ممالک میں روزے کے اوسط اوقات 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوتے ہیں۔ ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، عمان، قطر، عراق، یمن، ایران، لبنان، مصر، مراکش، تیونس، لیبیا اور فلسطین شامل ہیں۔