افغانستان( اُمت نیوز)پاکستان کے بعد ہمسایہ ملک افغانستان نے بھی رات گئے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیاگیا ہے۔
طالبان کی مرکزی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں
جس کے بعد جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔ پاکستان میں رات 10 بجے چاند نظر آنے اور جمعرات کو پہلے روزے کا اعلان کیاگیا ہے۔
افغانستان میں بھی رات گئے مقامی وقت کے مطابق سوا 11 بجے کے بعد رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیاہے