انسانی اسمگلرزمتاثرہ شخص کو کرنٹ لگا کر تشدد کرتے رہے، فائل فوٹو
انسانی اسمگلرزمتاثرہ شخص کو کرنٹ لگا کر تشدد کرتے رہے، فائل فوٹو

کراچی : ایس آئی یو کارروائیوں میں ڈکیت گروہ کے 4 کارندے گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو)نے کورنگی کازوے پر کارروائی کرکے بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جنید احمد شیخ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے بوٹ بیسن،ڈیفنس،اختر کالونی،محمود آباد،نرسری،شاہراہِ فیصل، گلشن اقبال،جمشید کوارٹر و دیگر علاقوں میں بینکوں کے باہر کیش لوٹنے کی کئی وارداتوں کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی مظفر بینکوں کے اندر جاکر نقدی لیکر نکلنے والے لوگوں کی نشاندہی اپنے ساتھیوں کو کراتا تھا،جو شہری کو مناسب جگہ پر لوٹتے تھے۔

چاروں ملزمان قبل ازیں تھانہ جات ایس آئی یو،عزیز بھٹی،گلشن اقبال، سعید آباد، ڈیفنس، جمشید کواٹر اوربوٹ بیسن کے 4 ڈکیتی،3 پولیس مقابلہ، 2 اقدام قتل، 2چوری، اسلحہ، 3 منشیات سمیت 21 مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت ایس آئی یو میں مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ملزمان کے نام فرحان خان ولد غلام محی الدین، محمد ناصر ولد عبدالعزیز خان،علی شان ولد محمد رفیق اورمحمد مختیار ولد محمد خان ہیں۔