وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو
 وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو

وزیراعظم کی پاکستان سمیت پوری امت مسلہ کو رمضان کی مبارکباد

اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ کہ ماہ صیام کی سعادتیں اور برکتیں ایک بار پھر ہمیں ملی ہیں۔

انہوں نے قوم سے ملک کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں امت مسلمہ اور پاکستان کی بہتری کے لئے خصوصی دعائیں کریں، رمضان اللہ کریم کی رحمتوں اور برکتوں کا خصوصی مہینہ ہے۔

شہباز شریف کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ یہ مہینہ ہمیں خود احتسابی، پابند زندگی گزارنے اور قربانی کا درس دیتا ہے، اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا کرے۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا پہلا روزہ 23 مارچ بروز جعمرات کو ہوگا۔