ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو
ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے حکم کو رد کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے شیڈول دیا، ہم نے اس حکم کے تحت انتخابی عمل شروع کیاہے،سپریم کورٹ کے حکم کو رد کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے، جو آڈیو لیک ہوئی؛ کیا علی ساہی کاکوئی وجود نہیں ؟ دو بیٹوں کا بھی ذکر ہوا ہے، ان معاملات کی تحقیق ہونی چاہیے، اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو تو پھر ہمیں سزا دی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا، الیکشن سے متعلق مختلف آرا ہیں، پارلیمنٹ کو رہنمائی کااختیار حاصل ہے،ان کاکہناتھا کہ حکومت اور اداروں کی رہنمائی کرے، ہم آئین کے مطابق معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ حالات ایسے ہیں اگر تدبیر اوردانائی سے فیصلہ نہ ہوا تو فساد، انارگی اورافراتفری پھیلے گی ۔

 

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ صوبائی الیکشن کے بعد حکومت برسراقتدار حکومت کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہوگی، صاف شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھیں گے۔ ساری اسمبلیوں کے الیکشن نگران حکومتوں کی موجودگی میں بیک وقت شفاف اور منصفانہ ہونگے تو یہ ملک کے لیے بہتر ہو گا۔