لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آج زمان پارک میں پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے ملاقاتیں اور مشاورت کی۔
ملاقاتوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ملتوی کیے جانے پر مشاورت کی گئی ، اس کے علاوہ عمران خان مینار پاکستان پر جلسے کے انتظامات کے حوالے سے بھی ہدایات دیں ۔
بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر اور مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری فواد حسین آج مرکزی جیل روڈ، لاہور پر واقع مرکزی پنجاب کے دفتر میں اہم ترین پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
پریس کانفرنس میں وہ اکتوبر تک پنجاب کےانتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے اور دیگر امور پر اہم گفتگو کریں گے۔