فائل فوٹو
فائل فوٹو

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اسلام آباد:  کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں حسان نیازی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت پیش کیا گیا،عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت پیش کیا گیا، حسان نیازی کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے حسان نیازی کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ساتھی ملزم کا معلوم ہوگیا ہے لیکن پسٹل اور گاڑی برآمد کرنی ہے، پولیس نے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔