اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جب سے سیاست میں قدم رکھا فوج میں کبھی سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی نہیں ہوئی،پہلی دفعہ شہباز شریف حکومت میں میرٹ اور سنیارٹی کو ترجیح دی گئی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا عمران خان کا بیان حقیقت پر مبنی نہیں وہ خود چند پولیس اہلکاروں کو قتل کروانا چاہتے ہیں تا کہ انارکی اور افراتفری پھیلے،تحریک انصاف پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی،عمران خان امریکہ کا پروڈکٹ ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جب سے سیاست میں قدم رکھا فوج میں کبھی سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی نہیں ہوئی،پہلی دفعہ شہباز شریف حکومت میں میرٹ اور سنیارٹی کو ترجیح دی گئی،عمران خان کا بیان حقیقت پر مبنی نہیں وہ خود چند پولیس اہلکاروں کو قتل کروانا چاہتے ہیں تا کہ انارکی اور افراتفری پھیلے۔