پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا، فائل فوٹو
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا، فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے سستا پٹرول فراہم کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امیر اور غریب کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کا فرق ہوگا، غریب لوگوں کیلیے پیٹرول پر رعایت کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں عمل کیا جائے گا، وزیر مملکت نے کہا کہ بڑی گاڑیوں والے پیٹرول کی قیمت زیادہ دیں گے۔

وفاقی کابینہ نے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے کی منظوری دیدی، ذرائع کاکہناہے کہ سستے پٹرول کی فراہمی کے حوالے سے میکنزم تشکیل دیدیا گیا،وزارت پٹرولیم نے وفاقی کابینہ سے پلان کی منظوری لی ۔