اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کا التواسپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔ تحریک انصاف کے سینیٹرزپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکے خلاف حکومت نے ریویو فائل نہیں کیا تھا، سویلین حکومت میں پہلی مرتبہ ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکو پتا نہیں حکومت میں آنےکےبعد کیا ہوگیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ہمارے خلاف کل کابینہ کا اعلامیہ آئے گا پھر معلوم ہوا کہ ہم توایجنڈے میں ہی نہیں تھے، ٹارگٹ تو سپریم کورٹ تھی، سپریم کورٹ پرحملہ کرنےکیلیے گزشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے کے اقدام کےخلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، 96 مرتبہ ایسوسی ایشن نےالیکشن کمیشن کے فیصلےکومسترد کیا، تحریک انصاف ہروکلا تحریک کے پیچھےکھڑی ہوگی