ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ نے رمضان کے آغاز پر ایک دوسرے سے فون پر بات چیت کی اور ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارت خانے اور قونصل خانے کھولنے کا عمل شروع کرنے کے لیے جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔
🇸🇦📞 🇮🇷 | Foreign Minister HH Prince @FaisalbinFarhan held a phone call with #Iran’s Foreign Minister @Amirabdolahian. pic.twitter.com/PSlRPVOs69
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) March 23, 2023
ٹوئٹر پر سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کو رمضان کی مبارک باد دی۔
بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے جلد ہی دو طرفہ ملاقات پر اتفاق کیا۔