پی ایس ایل کی ٹرافی واہگہ بارڈر پہنچ گئی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپرلیگ ایٹ کی چمچماتی ٹرافی واہگہ بارڈر پہنچ گئی۔

پاکستان سپرلیگ ایٹ کی چیمپئن لاہور قلندرز ان دنوں جیت کی خوشیاں منانے میں مصروف ہے۔

لاہورقلندرز کے کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ ٹرافی کو لے کر لاہور میں پاکستان اور بھارت کی سرحد واہگہ بارڈر پہنچ گئے۔

 

 

قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹرافی اٹھائے واہگہ بارڈرپہنچے، نوجوان بیٹر طاہر بیگ بھی حارث رؤف کے ہمراہ تھے۔ لاہورقلندرز کے عاقب جاوید، عاطف رانا اور ثمین رانا بھی ان کے ساتھ تھے۔

قلندرز کے کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈرز پر تصاویر بھی بنوائیں۔