کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کے داماد قاری ریاض حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ۔
قاری عثمان کی صاحبزادی پانچ روز قبل قاری ریاض کے نکاح میں گئی تھیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ 16 مارچ جمعرات کو شادی کی تقریب ہوئی ۔21 مارچ کو اچانک حرکت قلب بند ہونے سے قاری ریاض فوت ہوگئے ۔
شہر بھر کے ہزاروں افراد کا تعزیت کیلئے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ قاری محمد عثمان سے وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی، پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کے علاوہ وفاق المدارس العربیہ سندھ کے مسئول مولانا امداداللہ یوسفزئی، مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل، جامعہ بنوریہ کے رئیس مفتی نعمان نعیم، مفتی خالد محمود، قاری فیض اللہ چترالی، قاری اللہ داد، مفتی رفیق احمد بالاکوٹی، مولانا فصیح الرحمان، اشاعت التوحید کے مولانا رفیع اللہ، مولانا عبیداللہ، اہل سنت کے مولانا تاج محمد حنفی، ممتاز عالم دین مولانا نجم اللہ عباسی، قاری محمد زبیر چترالی، قاری محمد اقبال، مولانا اقبال اللہ، قاری عبدالغفور مدنی، مولانا عطاءالرحمن مدنی، مفتی عبدالجبار، مفتی عطاءالرحمن قریشی، مولانا احمد یار خان، مولانا شمس الھدی ربانی، مولانا ادریس ربانی، حاجی مسعود پاریکھ، اے کے میمن، جاوید اقبال، ڈاکٹر عبدالغفور بھٹو، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی محمد خالد، مفتی عبدالحق عثمانی، سید اکبر شاہ ہاشمی، انجینئر محمد سلیم، مولانا زرین شاہ، حبیب اللہ انڈھڑ، مولانا عمر صادق، مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مولانا سمیع الحق سواتی ودیگر نے قاری محمد عثمان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں حرمین شریفین سمیت پورے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک سمیت چاروں صوبوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے فون پر علمائے کرام، جمعیت علمائے اسلام کے اکابرین نے قاری محمد عثمان سے اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی