کراچی(اسپورٹس ڈیسک) ایشیاکپ 2023 کے لیے بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے باوجود ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہونے امکان ہے ۔ بھارت کے میچز کیلئے نیوٹرل مقامات پرکھیلے جاسکتےہیں
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اے سی سی اجلاس میں بھارت نے پاکستان نہ جانے کے اپنے مؤقف کو دہرایا ۔ جبکہ پاکستان نے پورا ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر لے جانے کا فیصلے کیے جانے کی صورت میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا کہہ دیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ نے ایشیا کپ کے تبادلے کا کہا لیکن پاکستان نے میزبانی بدلنے پر آمادگی ظاہر نہ کی۔پاکستان اور بھارت دو جگہوں پر ایشیا کپ کے انعقاد کیلئے بظاہر رضامند ہیں
اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی شریک ہو ئے جبکہ بھارت کی طرف سے اجلاس میں جے شاہ تھے۔
نیوٹرل وینیو کے لیے یواے ای ، عمان اور سری لنکا بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔پاکستان اوربھارت کے میچز پاکستان سے باہر نیوٹرل وینیو پر ہونے کاامکان ہے، نیوٹرل وینیوپرپانچ میچز کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ان پانچ میچز میں پاکستان اوربھارت کے درمیان کم از کم 2 میچز بھی شامل ہیں۔
چھ ملکی ایشیا کپ کیلئے پاکستان اوربھارت کوالیفائر ٹیم کے ساتھ ایک گروپ میں ہیں، سری لنکا افغانستان اور بنگلا دیش ایک گروپ میں ہیں۔
ایشیا کپ ستمبر میں شیڈول ہے جو کہ 50 اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل ہے۔ یو اے ای میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور ہوا تاہم حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
اس سال بھی ایشیا کپ 2022 کے فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان تین مرتبہ مقابلہ متوقع ہے۔