ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس نے خبردار کیا ہے صدر پیوٹن کو گرفتار کرنے کی کوشش کو اعلان جنگ سمجھا جائے گا
انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی طرف سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد روسی سفارتکار دیمیتری میدویدوف نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو گرفتار کرنے کی کوشش ’اعلان جنگ‘ کے مترادف ہو گی۔
آئی سی سی نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کررکھےہیں۔
جرمن وزیر انصاف مارکو بشمین کی جانب سے پیوٹن کے جرمنی پہنچنے پر گرفتار کرنے کے ریمارکس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میدویدوف نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں مارکو بشمین ایک وکیل ہیں، وہ اپنے الفاظ کا مطلب سمجھتے ہوں گے۔ اس کا صاف صاف مطلب ہمارے ساتھ اعلان جنگ ہے۔
دیمیتری میدویدوف نے آئی سی سی کی جانب سے وارنٹ جانے کیے جانے کو بین الاقوامی قانون کا خاتمہ قرار دیا۔