ماسکو(امت نیوز)روس نے یوم پاکستان پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے پاکستان کو روس کا اہم خارجہ پالیسی پارٹنر قرار دیا ہے
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے کامیابی، امن اور خوشحالی ، نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور اسلام آباد کو ماسکو کا اہم خارجہ پالیسی پارٹنر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان باقاعدہ سیاسی بات چیت ہوتی ہے۔ ہم افغان ریگولیشن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نتیجہ خیز تعاون کرتے ہیں۔ ماسکو اور اسلام آباد بین الاقوامی اور علاقائی ایجنڈے پر بہت سے اہم مسائل پر قریبی موقف رکھتے ہیں۔ باہمی تعامل کو منظم طریقے سے اقوام متحدہ، ایس سی او اور دوطرفہ کثیرالجہتی فارمیٹس میں ایک پیج پر ہیں۔
ماریہ زخاروا نے کہا کہ ہم تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں اور مشترکہ توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد پر کوشاں ہیں۔
ماسکو میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب پاکستانی سفارت خانہ میں ہوئی – ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے پاکستان کا قومی پرچم ماسکو کی فضا میں بلند کیا۔
اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔ تقریب میں سفارت خانے کے عملے، پاکستانیوں کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔