ریاض :ایران کے بعد سعودی عرب اور شام کے درمیان بھی کشیدگی کم ہونا شروع ہوگئی ہے ، دونوں ممالک عیدالفطر کے بعد سفارتخانے دوبارہ کھولیں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے کہا کہ سعودی عرب اور شام کے درمیان ایک دہائی سے منقطع تعلقات بحال ہو رہے ہیں،سعودی عرب اورشام ایک دوسرے کے ممالک میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔