لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ سماعت کرے گا۔
قبل ازیں عمران خان نے اسلام آباد کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر ایک مرتبہ پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،رجسٹرار نے عمران خان کی درخواست پراعتراض عائد کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیا گیاہے کہ ان دو مقدمات میں پہلے ہی ضمانت لی جا چکی ہے۔
عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ہم آج ہی اعتراض دور کردیتے ہیں۔ عمران خان نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر دوبارہ حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے ، ان کے خلاف تھانہ رمنا اور کھنا میں مقدمات درج ہیں ۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے ان کو آج تک کی حفاظتی ضمانت دی تھی ۔