نگراں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی مستعفیٰ

ہدایت اللہ خان طوری نے تحریری استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو بھیج دیا ۔

               
March 24, 2023 · |, قومی
ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ فائل فوٹو

ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ فائل فوٹو

پشاور:نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ہدایت اللہ خان طوری نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا۔

نگران وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ہدایت اللہ خان طوری نے اپنا تحریری استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو بھیج دیا۔ہدایت اللہ طوری کے مطابق وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کام جاری نہیں رکھ سکتے۔