9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو
9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو

نواز شریف کی سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے۔

عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہوجانی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اڑا دے گی؟۔

اس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اگر نہیں اڑائے گی تو سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ ایسے تو یہ کبھی کہہ دیں گے کہ پیسے نہیں ہیں ،جنگل کا قانون بنا ہوا ہے۔دوسری جانب عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں کو تصاویر لینے سے روک دیا۔

قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سب کو عدلیہ اور ملک کی بقا کے لیےاظہار یکجہتی کرنا ہے، میں بتاؤں گا ہم نے کیسے آئین کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میںتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کی شام مینار پاکستان پر سال کا پہلا جلسہ کرنے جارہا ہوں، ملک نازک موڑ پر ہے مجھے پوری قوم کی ضرورت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں کی حکومت نے ہمیں دلدل میں پھنسادیا ہے، میں بتاؤں گا ہم نے کیسے آئین کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، سب کو عدلیہ اور ملک کی بقا کے لیے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔