اسلام آباد: ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج واجبات کی وصولی کے لیے مجازبینکوں کی برانچز ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی۔
حج واجبات کی وصولی کے لیے مجاز بینکوں کی برانچز ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی، عوام کی آسانی کیلیے نامزد بینک تعطیل کے دوران حج درخواستیں وصول کریں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے ہدایات جاری کر دی، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضع رہے 23 مارچ اور یکم رمضان کے باعث درخواست گذاروں کو 4 دن مسلسل انتظار کرنا پڑتا۔