نیو دہلی: اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو لوک سبھا کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
راہول گاندھی کو بھارتی آئین کے آرٹیکل 102 ایک کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے جبکہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔؎
بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو2 سال قید
عدالت نے راہول گاندھی کی 2019 میں کی گئی ایک تقریر کرنے پر ہتک عزت کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی تھی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تنقید کی تھی۔