اسلام آباد(اُمت نیوز)پنجاب کے بعد خیبر پختونخوامیں بھی عام انتخابات ملتوی ہونے کا امکان ، گورنر حاجی غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر رضا کو لکھے گئے خط میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات ملتوی کر چکا ہے،
کے پی میں دہشتگردی کی ایک تازہ لہر آئی ہوئی ہے، دہشتگردی کی اس لہر میں شمالی وزیرستان سے صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کئی واقعات ہو چکے
دہشتگردی کے بعض واقعات میں سیکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں ایک بریگیڈئیر اور 7 جوان شہید ہو چکے ہیں
ان حالات میں یہی مناسب ہے کہ پنجاب کی طرح کے پی میں بھی 8 اکتوبر کو انتخابات کرائے جائیں۔