خیبر پختو نخو ا (اُمت نیوز)گورنر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر کہاہے کہ پختونخوا میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔اس لیے پختونخوا انتخابات بھی8 اکتوبر کو کرائے جائیں
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے خط کے متن کے مطابقجنوبی وزیرستان میں سرحد پارسے فائرنگ ہوئی، کوہاٹ میں آرمی کی گاڑی پر حملہ ہوا، اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان، باڑہ پولیس اسٹیشن پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا، ان حملوں میں 21 مارچ کو 3فوجی شہید ہوئے ہیں،
جنوبی وزیرستان میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کے قافلے پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید اور 7 افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے خط میں تجویز دی کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کو 8 اکتوبر تک ملتوی کیا ہے لہٰذا خیبرپختونخوا کے انتخابات بھی 8 اکتوبر کو کرائے جائیں۔