لاہور(اُمت نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےخط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حکم پر کٹھ پتلی نہ بنیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ صدر علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں ،عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں ،
رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے،کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پر15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے ،
کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا ، سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا ۔
وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے ،پولیس کے سر کھولنے، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں ؟۔
راناثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے ،عمران کو خط لکھیں کہ ٹرین خان کو قبول کریں
وہ سب حقوق کی خلاف ورزی ہے ،عمران خان کو خط لکھیں ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں۔