امریکی اٹارنی نادیہ کہف پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں

نیو جرسی(اُمت نیوز)نیو جرسی کی سپریم کورٹ میں تعینات امریکی اٹارنی نادیہ کہف پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں۔
نادیہ کہف نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان اور عرب کمیونیٹیز کی نمائندگی پر فخر ہے، وہ چاہتی ہیں کہ لوگ کسی خوف کے بغیر اپنے مذہب پر عمل کرسکیں۔