جوڈیشل کمپلیکس ، جلا ئو گھیرائو،توڑ پھوڑ میں ملوث 369ملزمان گرفتار

 

اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر )جوڈیشل کمپلیکس میں جلا ئو گھیرائو،توڑ پھوڑ میں ملوث 369ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان اسلا آباد پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اور عدالتی عملہ کی سیکیورٹی کے دوران اسلام آباد پولیس کے 63 افسران و اہلکاران زخمی ہوئے۔شبلی فراز مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور ان کے کردار کا تعین جے آئی ٹی کرے گی۔عدالت کی ایف ایٹ سے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی شبلی فراز اور ان کی جماعت کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی۔
پولیس پر مظاہرین کی طرف سے شیلنگ کی گئی اور پٹرول بم پھینکے گئے۔مظاہرین نے باقاعدہ منصوبے سے دانستہ طور پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور جلائوگھیرائو کیا۔
ہنگامہ آرائی میں ملوث 369 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کے مطابق قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔
مقدمات عدالت میں زیر سماعت اور زیر تفتیش ہے۔اسلام آباد پولیس مقدمات میرٹ پر تکمیل تک پہنچائے گی۔
اسلام آباد پولیس کے خلاف ایک منصوبے کے تحت بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد پولیس قانون کی عملداری کے لیے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔