تیونس، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5افراد ہلاک

تارکین وطن بحیرہ روم کو عبور کرکے اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا

               
March 25, 2023 · بام دنیا

تیونس(اُمت نیوز)تیونس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی4کشتیوں کے ڈوبنے کے واقعے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے کوسٹ گارڈز نے کشتیوں میں سوار 84 افراد کو بچا لیا جبکہ 33 افراد تاحال لاپتا ہیں
،غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ تارکین وطن بحیرہ روم کو عبور کرکے اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔
اقوام متحدہ کے غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال اٹلی پہنچنے والوں میں سے 12 ہزارافراد نے تیونس سے سفر کیا جبکہ 2022 کی اسی مدت میں یہ تعداد 1300 تھی۔