سندھ میں 29ہزار پولیس افسران جوان رمضان المبارک میں سیکورٹی پر مامور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران 29,257 افسران و جوان سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ماہ رمضان کے تینوں عشروں کے دوران پولیس سیکیورٹی میکنزم کے مجموعی اقدامات کو مربوط، موُثر اور ٹھوس بناتے ہوئے ترتیب کردہ کنٹی جنسی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے جملہ امور کو غیر معمولی بنایا جاسکے۔اے آئی جی آپریشنز سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس رینج کےایسٹ،ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں 7762 مساجد/نماز وتروایح /محافل شبینہ/ کھلے مقامات پر دوران رمضان اضافی نفری کے علاوہ 10365 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جبکہ 368 سے زائد موبائلوں اور 445 موٹر سائیکل سوار افسران و جوانوں پر مشتمل نفری اسکے علاوہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد پولیس رینج میں رمضان المبارک کے دوران 2085 مساجد/تراویح محافل شبینہ کے مقامات پر 3270 سے زائد افسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں 404موبائل اور190موٹر سائیکل پر سوار نفری اسکے علاوہ ہے۔میر پور خاص پولیس رینج میں رمضان کے دوران کم وبیش222 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر 1517 کے قریب افسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دے دینگے جس میں 45 موبائل اور 27 موٹر سائیکل پر سوار نفری اسکے علاوہ ہے۔شہید بینظیرآباد پولیس رینج میں رمضان المبارک کے دوران 441 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات و دیگر سیکیورٹی امورپر 2789 سے زائد افسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں 75 موبائل اور 110موٹرسائیکل پر سوار نفری اسکے علاوہ ہے۔

سکھر پولیس رینج میں 999 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر 3018 کے قریب افسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں 95 موبائل اور 124 موٹرسائیکل پر سوار نفری اسکے علاوہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاڑکانہ پولیس رینج میں رمضان کے دوران 1426مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر 8298 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں469 کے قریب موبائل اور 288 سے زائدموٹر سائیکل پر سوار نفری اسکے علاوہ ہے۔