راجھستان ميں فوجی مشق کے دوران اچانک ميزائل فائر ہوگيا

جے پور(نیٹ نیوز)بھارتی فوج نے بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہی سرزمین پر میزائل فائر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ناتجربے کاری کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست راجھستان کے شہر پوکھران میں میزائل داغ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی مشق کے دوران ميزائل فائرہونے کا واقعہ پوکھران ميں پيش آيا۔ ميزائل ايک طيارے ميں نصب تھا جو اچانک فائر ہوگيا۔

رپورٹ کے مطابق پوکران فیلڈ فائرنگ رینج میں ایک یونٹ کی سالانہ مشق جاری تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ فوجی مشق کے دوران فائرہونے والا ميزائل کاملبہ قريبی کھيتوں ميں گرا۔ واقعے ميں کسی قسم کاجانی يا مالی نقصان نہيں ہوا،تحقيقات جاری ہيں۔

خیال رہے کہ 9 مارچ 2020 کو بھارتی میزائل پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا اور میاں چنوں کے قریب تقریباً 6 بج کر 50 منٹ پر گر کر تباہ ہوگیا۔ مزائل گرنے سے شہری املاک کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔