پورے ملک میں کنٹینرز لگا کر مقبوضہ کشمیر بنایا ہوا ہے، عمران خان

لاہور(اُمت نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کنٹینرز لگا کر مقبوضہ کشمیر بنایا ہوا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام بھرپور نکلے گی کیونکہ لوگ ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ ان پر ظلم کر رہے ہیں، جو قوم بڑے فخر سے آزاد ہوئی تھی اس آزادی کو انہوں نے ختم کر دیا ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ ہمارے لوگوں کو ٹارچر کر رہے ہیں ان کو اٹھا رہے ہیں، یہ جو بھی حربے استعمال کر رہے ہیں آج پوری قوم کے سامنے ان کو جواب دوں گا۔
واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں تین مقدمات درج ہیں جن میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات ہیں
جس میں انسداد دہشت گردی اور اعانت جرم کی دفعات ہیں