کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قتل کئے جانے والے مولانا صوفی عبدالقیوم کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا۔قتل کی واردات پلاٹ کے تنازعے کا شاخسانہ ہے
ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان میں علی اکبر عرف شاہد اور تنویر شامل ہیں۔ملزمان نے مولانا صوفی عبدالقیوم کو علی اکبر شاہد نے گولی مار کر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے
ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق قتل کی واردات پلاٹ کے تنازعے کا شاخسانہ ہے۔مولانا کو قتل کرنے کے لئے اجرتی قاتل استعمال کئے گئے ۔مین شوٹر علی اکبراس سے قبل بھی سیاسی و مذہبی جماعت کے لییے ٹارگٹ کلنگ کی ورداتیں کرتا رہا ہے،
مقدس حیدر نے بتایا کہ دونوں ملزمان کرائے کے قاتل ہیں ، اور انہوں نے پانچ لاکھ روپے اجرت وصول کی۔ڈھائی لاکھ روپے پہلے اور ڈھائی لاکھ روپے بعد میں وصول کئے گئے
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 9 میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن مولانا عبدالقیوم صوفی جاں بحق ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق مقتول نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔