اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے جینیوا ڈونرز کانفرنس میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد مسلسل تاخیر کا شکار ہے
حکومت کو جون تک ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع تھی۔ لیکن پاکستان کو امدادی سامان کے علاوہ اب تک صرف ساڑھے 12 کروڑ ڈالر ملے ہیں، 30 جون تک مزید 30 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے
واضح رہے کہ جیینوا میں پاکستان اور اقوام متحدہ کی میزبانی میں پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کانفرنس کی گئی تھی۔
9 جنوری 2023 کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دنیا کے مختلف ملکوں نے تقریبا 10 ارب ڈالرز امداد کے وعدے کئے تھے