ذوالفقار مرزا سمیت 24 افراد 8 سال بعد بری

کراچی(امت نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانے پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کیس میں سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا سمیت 24 افراد کو 8 سال بعد بری کردیا

درخشاں تھانے پرحملہ اور ہنگامہ آرائی کیس میں پراسیکیویشن ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی، 8 سال کے طویل عرصے میں سرکاری وکیل عدالت میں شواہد پیش نہ کرسکے۔

سرکاری وکلاء کی جانب سے ایک بھی ثبوت پیش نہ کرنے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے 24 ملزمان کو بری کردیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت 24 افراد پر درخشاں تھانے پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کا 2015 میں کیس داخل کیا گیا تھا۔