لڑکی کو واپس بھیجنے کے لیے چینی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا ہے، فائل فوٹو
لڑکی کو واپس بھیجنے کے لیے چینی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا ہے، فائل فوٹو

کراچی سے ایم کیوایم لندن کے 2سابق سیکٹر انچارجز پکڑ ےگئے

کراچی (امت  نیوز) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو  سابق سیکٹر انچارجز کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق سابق سیکٹر انچارج برنس روڈ شاکر لنگڑا کو کے ایم سی بلڈنگ کے قریب سے حراست میں لیا گیا، سابق سیکٹر انچارج گلشن عامر صدیقی عرف ماموں کو گلشن تیرہ ڈی سے پکڑا گیا

شاکر لنگڑا پر ضلع ساؤتھ میں  وال چاکنگ اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کرنے کا الزام ہے، عامر ماموں اور شاکر لنگڑا نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر احتجاج میں بدامنی کی منصوبہ بندی کی، دونوں رہنما ایم کیوایم لندن کا نیٹ ورک چلا رہےتھے۔