افغانستان میں بارش اور برفباری سے3افرادجاں بحق،7زخمی

مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روز کے دوران بارش اور برفباری کے باعث 756 مکانات کوبھی نقصان پہنچا

               
March 25, 2023 · بام دنیا

فائل فوٹو

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغانستان کے مختلف علاقوں  میں گزشتہ دو روز کے دوران بارش اور برفباری کے باعث  مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق بارشوں اور برفباری سے 756 مکانات کو نقصان پہنچا۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے زلزلے سے 10 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتے 6.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے سے 800 مکانات کو نقصان پہنچا۔