امریکا کی چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکا،2افرادہلاک،9لاپتہ
دھماکے سے فیکٹری کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ قریب ہی واقع دوسری عمارت کو نقصان پہنچا
March 25, 2023 · بام دنیا
واشنگٹن(امت نیوز)امریکا کی چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکے سے 2افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔9افراد لاپتہ ہیں
دھماکا ریاست پنسلوانیا کے علاقے ویسٹ ریڈنگ میں واقع چاکلیٹ فیکٹری میں ہوا
دھماکے کے بعد فیکٹری سے آگ شعلے بلند ہوئے۔ پولیس چیف وین ہولڈن کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چاکلیٹ فیکٹری 1948 سے قائم ہے جہاں 850 ملازمین کام کرتے ہیں۔
دھماکے سے فیکٹری کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ قریب ہی واقع دوسری عمارت کو نقصان پہنچا۔
تاحال دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آئی