شام پر امریکی فضائی حملہ،3فوجی،19جنگجو ہلاک

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک)شام پر امریکی فضائی حملے میں 3 شامی فوجیوں سمیت 19 جنگجو ہلاک ہو گئے۔

حملہ شام میں ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں پر کیا گیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے جنگجوؤں میں شامی باغی گروپ کے 11 اور 5 غیر شامی جنگجو شامل تھے۔

امریکا نے شمال مشرقی شام میں جمعرات کو ہونے والے ڈرون حملے کے بعد جوابی کارروائی کی  ۔

شمال مشرقی شام میں ڈرون حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک اور 5 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

امریکی حملوں کے بعد مزاحمتی فورسز نے  امریکی بیس پر راکٹ حملے کیے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی بیس پر راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا