منصورہ(اُمت نیوز)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جان کے خطرے کے بیانیے کے بعد سراج الحق نے انہیں بڑی آفر کرا دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے عمران خان کی جانب سے حالیہ بیانیے پر انہیں جماعتِ اسلامی کے ہیڈ کوارٹرمنصورہ میں قیام کی دعوت دے دی ہے ، سراج الحق نے کہا کہ عمران خان یا جس بھی سیاستدان کو جان کا خطرہ ہے وہ منصورہ آ جائے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لیں ورنہ مارشل لاء کی طرف بڑھ رہے ہیں، قومی اسمبلی ، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں توڑ کر ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ، ملک میں موت سستی اور آٹا مہنگا ہوگیا، ایک لاکھ 40 ہزار افراد ڈپریشن کے مریض بن چکے ہیں۔ایک سوال پر سراج الحق نے کہاکہ عمران خان زمان پارک میں خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو وہ انہیں منصورہ میں قیام کی دعوت دیتےہیں۔