محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آج مزید بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(اُمت نیوز)محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی بیشگوئی کر دی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج برو ز اتوار اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہو گی جس کے بعد موسم سرد ہونے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اورکشمیر میں بھی تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سوات، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ اورکرم میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، مری ،گلیات اورگردونواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے ، بلوچستان اور سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔