بلوچستان (اُمت نیوز)بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جھل مگسی سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں 9 جاں بحق جبکہ 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، بھارت، قازقستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا۔